Home > The Right Passage > Hijab And Womenکیا پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے؟
کیا پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے؟
کیا پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے؟

Hijab And Womenکیا پردہ ترقی میں رکاوٹ ہے؟

المال و البنون زینۃ الحیوۃ الدنیا
مال اور بیٹے دنیوی زندگی کی زینت ہے۔   (القرآن)۔

حق تعالی نے لڑکوں کو دنیوی زندگی کی زینت بتلایا ہے، لڑکیوں کو بیان نہیں فرمایا اسکی وجہ یا تو یہ ہے کہ لڑکیوں کو خود تم نے بے حقیقت سمجھ رکھا ہے کیونکہ لوگوں کو لڑکوں سے زیادہ خوشی ہوتی ہے اور لڑکیوں کو تو عموما وبال سمجھتے ہیں۔
دوسرا نکتہ لڑکیوں کو ذکر نہ کرنے میں یہ ہیکہ حق تعالی نے یہ بتلا دیا کہ لڑکیاں زینت دنیا نہیں بلکہ زینت خانہ ہے۔ اگر وہ بھی زینت دنیا ہوتی تو حق تعالی انہیں بھی یہاں ذکر فرماتے۔ پس انکو ذکر نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ لڑکیاں دنیا کی زینت نہیں کیونکہ عرفا زینت وہ چیز سمجھی جاتی ہے جو منظر عام پر زینت بخش ہو اور وہ ایسی زینت نہیں ہے کہ تم انکو ساتھ لئے پھرو اور سم دیکھیں کہ انکی اتنی لڑکیاں ہیں اور ایسی آراستہ و پیراستہ ہیں بلکہ وہ محض گھر کی زینت ہے، یہاں سے پردے کی دلیل کی طرف اشارہ نکل آیا۔

عورت کا پردہ

دوسرے لغت سے بھی اسکی تائید ہوتی ہے کہ عورتوں کا پردہ کرایا جاۓ کیونکہ اردو میں عورت کو عورت کہتے ہیں جسکے معنی چھپانے کی چیز کے ہیں تو اسکے ساتھ یہ کہنا کہ عورتوں کو پردہ نہ  کراؤ ایسا ہے جیسے یوں کہا جائے کہ کھانے کی چیز کو نہ کھاؤ، پہننے کی چیز کو نہ پہنو اور اسکا فضول ہونا ظاہر ہے کہ عورتوں کا پردہ نہ کراؤ انکو عورت کہنا خود اسکی دلیل ہے کہ وہ پردہ میں رہنے کی چیزیں ہیں۔

پردہ تعلیم کے لئے مضر نہیں

ایک ترقی یافتہ نے کہا کہ عورتیں پردے کیوجہ سے ترقی علم سے رکی ہوئی ہے۔ کسی عارف باللہ نے جواب میں کہا “اسی واسطے تو ان چھوٹی قوموں کی عورتیں جو پردہ نہیں کرتیں بہت تعلیم یافتہ ہوگئی ہیں”۔ یہ جواب سن کر تو وہ خاموش ہی رہ گئے۔
اصل بات یہ ہےکہ تعلیم یافتہ ہونے میں پردہ یا بےپردگی کا کوئی دخل نہیں بلکہ اسمیں بڑا دخل توجہ کو ہے۔ اگر کسی قوم کی عورتوں کی تعلیم پر توجہ ہو وہ پردے میں  بھی تعلیم دے سکتے ہیں ورنہ بےپردگی میں بھی کچھ نہیں ہوسکتا، بلکہ غور کیا جاۓ تو پردے میں تعلیم زیادہ ہوسکتی ہے، کیونکہ تعلیم کیلئے یکسوئی اور اجتماع خیال ضروری ہے اور وہ گوشئہ تنہائی میں زیادہ حاصل ہوتی ہے۔ اس واسطے امتحانات کے دنوں لائیبریری کا رخ کرتے ہیں۔

پردہ کی اہمیت

جہاں مردوں کو آنکھیں نیچی رکھنے کا حکم ہے ساتھ وہی عوتعں کو بھی اسی حکم کیساتھ ایک اور حکم بھی دیا۔ ولا یبدین زینتھن (بناؤ سنگھار کا موقع ظاہر نہ کریں)۔ اور ظاہر ہے کہ بناؤ سنگھار کا موقع وہ ہیکہ جو اکثر کھلا رہتا ہے جب اسکا اظہار بھی غیروں کے سامنے جائز نہیں تو باقی تمام بدن کا تو کیسے جائز ہوگا؟۔
بعض تعلیم یافتہ لوگ کہتے ہیں کہ پردہ میں کیا رکھا ہے دل صاف ہونا چاہییئے۔ تو اسکے لئے حضرت یوسف علیہ السلام کا قول حاضر ہے۔ فرمایا۔  وما ابرئ نفسی ان النفس لامارۃ بالسوء الا ما رحم ربی (میں اپنے نفس کو بری نہیں کرتا نفس تو بری بات کا حکم کرنے والا ہی ہےمگر جس پر میرا رب رحمت فرمائے وہ مستثنی ہے)۔
اب بتلائے کس کا منہ ہے جو کہے کہ میرا نفس پاک ہے مجھ کو برا وسوسہ نہیں آتا۔

ایک فتوی اور لطیفہ

ایک مرتبہ کسی آدمی نے  مفتی سے پوچھا کہ اگر امام کی بیوی بے پردہ ہو تو کیا اسکے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر مقتدیوں کی بیویاں بھی بے پردہ ہو تو انکی نماز ہوجائیگی۔ پھر فرمایا کہ آج کے زمانے میں پردہ کون کرتا ہے؟ کوئی بازار میں بےپردہ گھوم رہی ہے تو کسی کے گھر غیر محرم رشتہ دار آتے جاتے ہیں اور وہ انکے سامنے آتے جاتی ہیں۔
اللہ تعالی ہم سب  کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرمایئں آمین

 

About trp

Check Also

trump and korea

What it actually takes to launch a nuclear strike

Washington (CNN)-President Donald Trump warned North Korean leader Kim Jong Un on Tuesday that he …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *