Home > The Right Passage > عہد رسالت میں بلیک آوٹ کی ایک نظیر۔ (Black Out)

عہد رسالت میں بلیک آوٹ کی ایک نظیر۔ (Black Out)

آج کل کی جنگوں میں بلیک آؤٹ ایک لازمی ضرورت ہے۔ اس عمل ک ایک نظیر خود عہد رسالت میں بھی ملتی ہے۔

پس منظر Black Out

جمادی الثانیہ  8 ھجری میں جہاد کیلئے ایک لشکر مدینہ طیبہ دس منزل کے فاصلہ پر لخم و جذام کے قبائل کے مقابلے کےلئے بھیجا گیا تھا، جسکے امیر حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ تھے۔ اس  غزوے میں دشمن کے سپاہیوں نے پوری فوج کو حلقہ زنجیر میں میں جکڑ رکھا تھا تاکہ کوئی بھاگ نہ سکے، اسی لئے یہ غزوہ “ذات السلاسل” کے نام سے موسوم ہے۔(یاد رہے کہ جنگ ذات السلاسل کے نام سے جو مشہور جنگ ہوئی وہ دور صحابہ میں اسکے بعد ہوئی۔)۔

بلیک آوٹ Black Out

اس غزوے میں حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے اپنی فوج کو حکم دیا کہ کہ لشکرگاہ میں تین روز تک رات کے وقت کسی طرح کی روشنی نہ کریں اور نہ آگ جلائیں۔

تین دن کے بعد دشمن میدان سے بھاگ کھڑا ہوا ، بھاگتے ہوئے دشمن کا  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے تعاقب کرنا چاہا، مگر حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے  منع کردیا۔ لشکر کے جانبازوں کو روشنی بند کرنے کے حکم سے ہی ناگواری تھی کہ تعاقب نہ کرنے کا حکم اور بھی ناگوار گزرا، مگر اطاعت امیر کی بناء پر تعمیل لازمی تھی، اس لئے بے چون و چرا  پابندی کی گئی، البتہ جب لشکر مدینہ طیبہ واپس پہنچا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے شکایت کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بلا کر وجہ دریافت فرمائی۔

حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرے لشکر کی تعداد دشمن کے مقابلے میں تھوڑی تھی، اس لئے میں نے رات کو رات کو روشنی کرنے سے منع کیا کہ دشمن انکی قلت تعداد کا اندازہ لگا کر شیر نہ ہوجاۓ،اور تعاقب کرنے سے بھی اسی لئے روکا کہ ینکی کم تعداد دشمن کے سامنے آجاۓ گی تو وہ کہیں لوٹ کر حملہ نہ کردے۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے انکی اس جنگی تدبیر کو پسند فرما کر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔

About trp

Check Also

trump and korea

What it actually takes to launch a nuclear strike

Washington (CNN)-President Donald Trump warned North Korean leader Kim Jong Un on Tuesday that he …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *